24newspk
قومی ٹیم میں کوئی سٹار نہیں ہیں؟ شعیب اختر کی تنقید پر اظہر علی نے ان کو قرارا جواب دے دیا

ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے بعد قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے نام لیے بغیر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرارا جواب دے دیا۔اظہر علی نے ساجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کی تصویر پوسٹ کی ہے جو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ہے۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اظہر علی نے سوال کیا کہ یہ شائقین کس کو دیکھنے آئے تھے؟ واضح رہے کہ شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ ہارنے پر کہا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی ایک کھلاڑی بتائیں جسے انگلینڈ میں ٹکٹ خرید کر کوئی دیکھنے آئے۔شعیب اختر نے کہا تھا کہ جاوید میانداد کو لوگ دیکھنےآتے تھے، وہ میچ فنش کرتے تھے، ماضی میں جاوید میانداد کی بیٹنگ دیکھنے شائقین آیا کرتے تھے۔آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں پورا گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔اور پورے گراؤنڈ میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے گونج رہے تھے۔پاکستان نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلنڈنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔