top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی ٹیم کا ارطغرل غازی کون ہے؟اظہر علی نے بتادیا


ویلنگٹن(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کے باوجود نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا مقابلہ کرنے اور سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم کو ارطغرل غازی قرار دیا ۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے التان کی تصویر جس میں وہ گھوڑے پر سوار ہوئے اور دوسری طرف 11 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری سنچری اسکور کی ان کی سنچری بنانے کے بعد جشن منانے کے انداز والی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ شیر دل فواد عالم باہمت اور پر عزم شخصیت کے مالک ہیں ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دی تھی۔فواد عالم اور قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکل وقت میں پارٹنر شپ قائم کی ،محمد رضوان نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ فواد عالم نے 11 سال بعد اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی لیکن دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی بڑا اسکور نہیں بنا سکا جس کی وجہ سے پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

28 views0 comments
bottom of page