• 24newspk

قومی ٹیم کا بڑا سپر سٹار کھلاڑی اسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اگلے مہینے سے شروع ہو گا۔آسٹریلیا 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور پاکستان کرکٹ فینز کو اس سیریز کا شدت سے انتظار ہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے اور اب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

محمد نواز پی ایس ایل میں انجرڈ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے ان کو پاؤں میں فریکچر ہو ا ہے اور بھی تک وہ مکمل فٹ نہیں ہوئے اور انہیں ابھی فٹ ہونے میں وقت لگے گا۔محمد نواز کی جگہ دوسرے کھلاڑی کا انتخاب ایک دو دن میں کیا جائے گا۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلے جا ئیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مار چ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے 16 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

48 views0 comments