24newspk
قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے کس کھلاڑی پر نظریں جمالیں ؟جانئیے

کرکٹ نیوز پی کے: قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بیٹنگ کوچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم یونس خان کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ۔
نجی سپورٹس چینل کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لئے سابق کپتان یونس خان سے مذاکرات جاری ہیں ۔یونس خان نے دورہ انگلینڈ کے میں بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے اور قومی ٹیم کے بلے بازوں نے یونس خان کی موجودگی سے فائدہ اٹھایا ان کا کہنا تا کہ ہم نے یونس خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
سابق کپتان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے اور اس کے یونس خان کو لمبے عرصے کے لئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ منتخب کیا جائے گا اس سلسلے میں پی سی بی کے یونس خان کے سات مذاکرات جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنائے۔یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے 2009 میں ورلڈ ٹی 20 جیتا تھا۔یونس خان پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمے کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں ۔یونس خان حالی میں پاکستان کا دورہ انگلینڈ میں بھی یونس خان قومی ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔