• 24newspk

قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا؛ چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے تحفظ کے لئے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ


کولمبو(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو میں موجود ہے،پی سی بی نے سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سری لنکا میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کی معاشی صورتحال ابتر ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو تشویش۔چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم جوسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں موجود ہے ان کے تحفظ کے لئے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔سری لنکا میں پاکستان ہائی کمیشن کے قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد بھٹی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی میں اپنا سفارتی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قائم مقام ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکا حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، سری لنکا کی عوام پاکستان اور کرکٹ سے محبت کرتی ہے۔تنویر احمد بھٹی نے مزید کہا کہ گذشتہ روزقومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں قیام کی درخواست کی گئی تھی ،ہم سری لنکن کرکٹ سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں، تنویر احمد بھٹی نے چند روز میں صورتحال کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عیدالاضحیٰ ہوٹل میں ہی ادا کی اور اس کے سری لنکن فوج کے دستے کے سخت پہرے میں کولمبو کے انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ پریماداسا اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس میں حصہ لیا۔چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کی طرف سے حفاظتی اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔


قومی ٹیم طے شدہ پریکٹس میچ کے بعد گال روانہ ہوگی جہاں 14 جولائی اور 15 جولائی کو پریکٹس کرے گی جبکہ 16 جولائی کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔


Colombo (24NewsPK) Pakistan cricket team is present in Colombo. The PCB has approached the Pakistan High Commission in Sri Lanka to ensure the safety of the Pakistan cricket team in view of the current situation in Sri Lanka.


According to Express News, Pakistan Cricket Board officials on the situation created due to the deteriorating economic situation in Sri Lanka.

The Chairman PCB has approached the Pakistan High Commission for the protection of the national team which is present in Colombo, the capital of Sri Lanka. Acting High Commissioner of Pakistan High Commission in Sri Lanka Tanveer Ahmed Bhatti Rameez Raja has been assured to play his diplomatic role in providing foolproof security.


The Acting High Commissioner said that the Pakistan High Commission in Colombo is in constant touch with the Sri Lankan authorities. The people of Sri Lanka love Pakistan and cricket. Tanveer Ahmed Bhatti further said that "We are also in constant touch with Sri Lankan cricket," Tanveer Ahmed Bhatti said, adding that he hoped the situation would return to normal in a few days.


The Pakistan cricket team played Eid-ul-Adha at the hotel and under the watchful eye of its Sri Lankan Army contingent, they reached the Premadasa Stadium at the International Cricket Ground in Colombo and took part in the practice. It is expected that the national team's tour of Sri Lanka will be a success.


The national team will leave for Galle after the scheduled practice match, where they will practice on July 14 and 15, while the first Test will be played on July 16.

232 views0 comments