24newspk
قومی ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی کون ہے؟ مصباح الحق نے نام بتا دیا
Updated: Aug 21, 2020

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی کے بارے بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان کو قومی ٹیم میں سب سے زیادہ ٖفٹ کھلاڑی قرار دیا ،ہیڈ کوچ نے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ وہ جب سے قومی ٹیم میں بطور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے آئے ہیں ان کی ترجیح فٹنس رہی ہے اور اس وجہ سے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی اور لاک ڈاؤن لگ گیا تھا اس میں بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فٹنس پر زیادہ توجہ دی کھلاڑیوں نے زمہ داری کا ثبوت دیا اور فٹنس پر سمجھوتا نہ کرتے ہوئے محنت کی ،اس کی ایک مثال محمد رضوان کی وکٹوں کے درمیان بھاگنا ہے۔