24newspk
قومی ٹیم کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح۔۔ شاہد آفریدی نے بھی خوش ہو کر شاباشی دے دی

ویب ڈءسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ٹی 20 سیریز جاری ہے ،پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی بربتری حاصل کر رکھی ہے۔پاکستان کی جیت پر پاکستان کے عوام سمیت پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کو داد دی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دباؤ میں فیلڈنگ اور بولنگ بہت اچھی رہی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، محمد حسنین اور شاداب خان نے شاندار پرفارم کیا۔