top of page
  • Writer's picture24newspk

”قومی ٹیم کی یہ حکمت عملی بہت نقصان دہ ہے اور۔۔۔“شعیب اختر نے خبردار کر دیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی دفائی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ٹیم کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔کوچ کو چیف سلیکٹر کو جراتمندانہ فیصلہے کرنا ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر شعیب اختر نے ایک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا قومی ٹیم کی دفائی حکمت عملی ٹیم کے لئے نقصان دہ ہے کوچ اور چیف سلیکٹر کو جراتمندانہ فیصلے کرنے چاہیے اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس کا مطالبہ کرنا چاہیے۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ دفائی حکمت عملی سے وقتی طور پر تو فائدہ ہوتا ہے لیکن آگے جاکے نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں قومی ٹیم نے ایک سیشن خراب کھیل کر جیتا ہوا ٹیسٹ میچ گنوا دیا ہم 15 سال سے دفائی حکمت عملی کے طرز پرکرکٹ کھیل رہے ہیں ۔

شعیب اختر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اس دفعہ جو سینیئرز سے توقع تھی کہ ان سے نوجوانوں کو کوئی تجربہ ملے گا ایسا کچھ نظر نہیں آیا،ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے لیکن اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا تبھی کرکٹ ٹھیک ہوگی۔اسد شفیق کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ اتنے ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے لیکن وہ آؤٹ ہوتے ہیں تو لگتا ہے کہ جیسے پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں ۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اس سیریز میں تجربہ کار کوچز کی جانب سے نوجوانوں تک وہ علم منتقل ہوتا نظر نہیں آیا جس کی توقع تھی، ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں لیکن اگر کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو سوچ تبدیل کرنا ہو گی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچ کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی اس سے پہلے دورنوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گئے انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔


84 views0 comments
bottom of page