24newspk
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے گن گانے لگے

ابوظہبی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی فاسٹ باؤلر بھی تعریف کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو کو دیتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد فیلڈ میں جلد غصے میں آجاتے ہیں لیکن آف دی فیلڈ ہمیں کافی کچھ سمجھاتے تھے۔
ان کی کپتانی کے دوران میرا ڈیبیو ہوا۔میچ کے بعد وہ اکثر باؤلنگ کے حوالے سے ٹپس دیا کرتے تھے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 6 میں مشکلات کا شکار ہے اور وہ اب تک کھیلے گئے میچز میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔آپ کو واضح کر دیں کہ نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور سرفراز احمد کی قیادت میں کھیل رہے ہیں ۔نسیم شاہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوتے رہتے ہیں ۔