• 24News pk

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا شادی کرنے کا فیصلہ،کس مشہور کرکٹرکی بیٹی سے شادی کریں گے؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کو کئی میچ جیتوائے ہیں اب وہ اپنی زندگی کی دوسری اننگز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے جارح مزاج کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی سے شادی کریں گے۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے خاندان کی طرف سے شاہد آفریدی کے گھر بھیجے گئے رشتے کا مثبت جواب ملا اور جلد منگنی کریں گے۔یہ بات ہفتہ کو سامنے آئی۔ فاسٹ شاہین آفریدی کے والد ایاز خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے شاہد خان آفریدی سے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا تھا اور اس کا مثبت جواب ملا تھا۔دونوں خاندانوں نے تصدیق کردی ہے

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات طے ہوچکے ہیں ، لیکن کچھ عرصے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں خاندانوں میں دیرینہ تعلقات ہیں اور شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے اس تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگنی کو باضابطہ بنانے کی ایک تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔

اس دوران شاہد آفریدی کے اہل خانہ کے نمائندے نے نجی ٹی چینل کو بتایا کہ یہ تجویز گذشتہ دو سالوں سے زیر بحث ہے۔


شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی ابھی تعلیم حاصل کررہی ہے ، اس وجہ سے ابھی تک منگنی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔دونوں خاندانوں نے درخواست کی ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد خان آفریدی مناسب وقت دیکھ کر اعلان کر دیں گے

104 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved