top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا وکٹ کیپر محمد رضوان کی کارکردگی پر بڑا بیان


اسلام آباد (کرکٹ نیوز پی کے):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ لڑکوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی، بے خوف کرکٹ کھیلیں تو کئی اتار چڑھائو آتے ہیں’ پاکستان سپر لیگ میں کھیل کر اپنی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔


پیر کو جاری کی گئی پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل لڑکوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔ ہم نے اپنی غلطیوں پر غور کیا’ اور فیلڈنگ بہتر بنائی۔ محمد رضوان کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان نے رواں سیزن میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا’ انہوں نے ثابت کیا اچھی فارم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ پی ایس ایل میں کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔


واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئیپ کی جبکہ ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی۔بابر اعظم کی کارکردگی اچھی نہیں جس کا انہوں خود بھی اعتراف کیا ہے اس کی وجہ انجری تھی وہ دورہ نیوزی لینڈ پر بھی کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

34 views0 comments
bottom of page