24newspk
قومی ٹیم کے کپتان کی آمدنی کتنی ہے؟ بابر اعظم نے دلچسپ جواب دے دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 میں بہترین پرفارمنس دکھائی اور بھارت کو پہلی دفعہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست دی ،بابر اعظم پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں اور پاکستان کے لئے مسلسل پرفارم کر رہے ہیں ۔وہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ رینکنگ میں آتے ہیں ۔ٹی 20 میں وہ پہلے نمبر ہیں ۔ بابر اعظم سے گوگل پر دلچسپ سوال پوچھے گئے جن کا انہوں جوب دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابر اعظم سے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات پر کپتان بابر اعظم نے جواب دیے۔ سوال میں بابر اعظم نے اپنی آمدنی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا ۔ کپتان بابر اعظم سے پوچھا گیا کہ آپ آمدنی کتنی ہے؟جواب میں بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہیں ہیں ۔
کپتان بابراعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں ؟بابر اعظم نے اپنے آئیڈل کرکٹر سے متعلق بتایا کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کپتان و بلے لاز اے بی ڈیویلیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔گوگل کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کتنا وزنی بیٹ استعمال کرتے ہیں؟اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جس جگہ کھیل رہا ہوتا ہوں اس حساب سے بیٹ رکھتا ہوں اور پاس سات بیٹ ہوتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم بیٹ رکھوں۔شادی کے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ تو مجھے بھی نہیں پتا کہ کب شادہ ہوگی یہ تو میرے والدین کو پتا ہوگا فی الحال میرا فوکس کرکٹ پر ہے۔