24newspk
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں عید، نماز کس کھلاڑی نے پڑھائی اور خطبہ کس نے دیا؟

ڈربی (کرکٹ نیوز پی کے ) قوم کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج عید الاضحی منائی پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر سابق کپتان سرفراز احمد نے عید نماز پڑھائی اور خطبہ بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں موجودقومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی شائر کے ہوٹل میں نماز ادا کی اور سرفراز احمد نے امامت کرتے ہوئے نماز پڑھائی اور خطبہ بھی دیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔بعد میں کرکٹرز نے سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی ٹیم کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ٹیم آج کوئی پریکٹس نہیں کرے گی آج آرام کا دن ہے اور قومی ٹیم کل مانچسٹر روانہ ہوگی جہاں وہ میزبان ٹیم کے 5 اگست کو پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔