top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی کرکٹرز کی سانحہ کرائسٹ چرچ کے لواحقین سےملاقات


کرائسٹ چرچ(کرکٹ نیوزپی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جا رہا ہے۔قومی ٹیم نے کل کرائسٹ چرچ میں مسجد پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے لوگوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور پورا دن ان کے ساتھ گزارا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان کے ہمرا پوری ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں کچھ عرصہ پہلے مسجد پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور شہید ہونے والوں کے لئے دعا ئے مغفرت کروائی گئی۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جا رہا ہے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے ،نیوزی لینڈ کو سریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم کی کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے میں ہونے والے شہیدوں کے لواحقین سےملاقات کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔


24 views0 comments
bottom of page