top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی کرکٹر حسن علی کی سانحہ مری پر عوام سے بڑی اپیل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کے خوبصورت ملکہ کوہسار مری جہاں پورے پاکستان سے لوگ سیر کرنے آتے ہیں خاص طور پر برف باری کے موسم میں لاکھوں لوگ مری کا رخ کرتے ہیں ۔پچھلے دنوں مری میں شدید برف باری کی وجہ سے لوگ وہاں پھنس گئے تھے اور افسوسناک واقعہ پیش آیا کچھ لوگ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے فوت ہوگئے جس میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے اطلاعات کے مطابق 22 افراد جن میں مرد عورتیں اور بچے شامل ہیں فوت ہو گئے تھے جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔صدر پاکستان،وزیر اعظم ،وزراء سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر داخلہ نے مر ی جاکر جائزہ لیا اور پاک آرمی کی مدد سے روڈ وں سے برف ہٹائی گئی اور برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا گیا اور ابھی بھی کام جاری ہے ۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ مری میں جان بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر نہ کریں ،حسن علی مے مزید لکھا کہ مری جو کچھ ہوا اسے روکا جا سکتا تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے مزید کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔حکومت پاکستان نے مری کو افزدہ علاقہ قرار دیا اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

42 views0 comments
bottom of page