24newspk
پی ٹی وی مینجمنٹ نےقومی کرکٹ سٹار شعیب اختر ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا
Updated: Oct 28, 2021
ویب ڈیسک (24نیعز پی کے) قومی کرکٹ سٹار شعیب اختر ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز معاملہ کی تحقیقات
پی ٹی وی انتظامیہ نے پی ٹی وی سپورٹس پر اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا
پی ٹی وی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا پہلا اجلاس آج ہے. انکوائری کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر تبصرے کے لئے پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام گیم آن ہے میں مہمان کے طور پر آئے قومی کرکٹ کے سابق اسٹار باؤلر شعیب اختر کے ساتھ پراگرام کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان بحث ہوئی جس کے بعد داکٹر نعمان نے شعیب اختر کو پروگرام سے جانے کا کہہ دیا جس کے بعد شعیب اختر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے.