top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی کرکٹ سکواڈ نے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ،14 دن کے لئےقرنطینہ، پہلا کوویڈ ٹیسٹ کب ہو گا؟


کرائسٹ چرچ (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ،قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے قومی کرکٹ ٹیم آکلینڈ سے پرواز کے ذریعے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے جہاں قومی ٹیم 14 روز قرنطینہ میں رہے گی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے تمام ممبرز کا پہلا کوویڈ ٹیسٹ 25 نومبر کو کیا جائے گا۔کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد تین روز میں تمام کھلاڑیوں کو بائیو سیکور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ قرنطینہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے مجموعی طور پر 3 کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔تینوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی کھلاڑیوں کو 18 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 میچز کھیلنے کی اجازت ملے گی۔دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔


72 views0 comments
bottom of page