24newspk
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے لئے کب روانہ ہوگی ؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کر کٹ تیم کا دورہ نیوزی لینڈ اگلے ماہ سے شروع ہو رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ٹی 20 میچ سے ہوگا اور دوسرا ٹی 20 میچ 20 دسمبر اور تیسرا تی 20 میچ 22 دسمبر کو ہوگا ۔اس کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے اور اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔قومی ٹیم کی کپتانی نیا چیلنج اور زمہ داری ملی ہے اور اس چیز کا کوئی دباؤ نہیں ہے میری کوشش ہے کہ میں اچھا کھیلوں اور سینئرز کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔اظہر علی اور سرفراز احمد سے بہت کچھ سیکھا ہے اور مزید سیکھتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔