top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں مسائل کا سامنا،قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا



لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے،قومی ٹیم میزبان ٹیم کے ساتھ تین ٹی 20 میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔قومی ٹیم کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں،قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کا کورونا ہوگیا ۔قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے پہنچنے پر کرائس چرچ میں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے چھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہیں قومی ٹیم آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے جہاں پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے جس میں سے چھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ااور ان کو سیلف آسولیشن پر بھیج دیا گیا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کو ڈی پورٹ کر دیا جائے اور اگر زیادہ مسائل ہوئے تو پوری ٹیم کو واپس پاکستان بھیج دیا جائے گا ۔


کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان سرفراز احمد،روحیل نذیر،نسیم شاہ،محمد عباس ،عابد علی اور دانش عزیز شامل ہیں ۔قومی ٹیم جب لاہور سے روانہ ہوئی تھی تو سب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ٹی 20 میچ سے ہوگا،پہلا ٹی 20 میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 میچ 20 دسمبر اور تیسرا ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔26 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

93 views0 comments
bottom of page