top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم کے بعدایک اور انٹرنیشنل کھلاڑی امریکہ چلے گئے

Updated: Dec 14, 2020


ولنگٹن (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ اوپنر بلے باز سمیع اسلم کے بعد ایک اور انٹرنیشل کھلاڑی نے امریکہ سے معاہدہ کر لیا۔کیوی آلراؤنڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ سے معاہدہ کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کیوی آل راونڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔نجی ٹی چینل کے مطابق نیوزی لینڈ کے آلراؤنڈر فاسٹ باؤلر کورے اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلا کر دیا ہے اور امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔کورے اینڈرسن نے آخری دفعہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ 2 نومبر 2018 کو پاکستان کے خلاف دبئی میں کھیلا تھا۔

کورے اینڈرسن نے جنوری 2014 میں شاہد خان آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا تھا انہوں نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنے نام کر لیا تھا،شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی،کورے اینڈرسن کا یہ ریکارڈ زیادہ دیر تک نہیں رہ سکا جنوری 2015 میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔


کورے اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے لئے 13 ٹیسٹ میچ ،49 ون ڈے میچ اور 31 ٹی 20 میچ کھیلے۔کورے اینڈرسن دسمبر 2012 سے نومبر 2018 تک نیوزی لینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی۔

70 views0 comments
bottom of page