24newspk
قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار ہو گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیو نیوز کے صحافی عرفا فیروز ذکا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو فوڈ پوئزن کے ساتھ ڈینگی بخار ہو گیا ہے انہوں نے محمد حفیظ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ۔ ان کا نام اگلے مہینے یو اے ای میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ بھی ہیں ،محمد حفیظ نیشنل ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں ،نیشنل ٹی 20 کپ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔
محمد حفیظ قومی ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر ہیں ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2012 اور 2014 کا ورلڈ ٹی 20 کھیل چکا ہے،محمد حفیظ نے پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ اور 218 ون ڈے اور 113 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔محمد حفیظ نے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز 2003 میں زمبابوے کے خلاف شارجہ میں کیا تھا۔محمد حفیظ ون ڈے اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اب وہ صرف ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے ہیں انہوں ورلڈ ٹی 20 کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔