24newspk
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے لئے بری خبر، کیا وہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں ؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے لئے بری خبر آگئی ہے ان کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ،جب تک باؤلنگ ایکشن درست نہیں ہوتا تب تک ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین 22-2021 بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا گئے جہاں انہوں بہترین باؤلنگ کروائی اور سب کو اپنی باؤلنگ کا دیوانہ بنا دیا تھا جب وہ فارم میں تھے تو وہاں امپائر نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا ۔محمد حسنین نے گزشتہ ماہ لاہور میں آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینکس لیبارٹری میں اپنے ایکشن کے ٹیسٹ کروائے تھے۔اس نے جو گیندیں کیں وہ قانونی باؤلنگ ایکشن کے لیے 15 ڈگری برداشت کی حد سے تجاوز کر گئیں۔آسٹریلیا کے کرکٹ ماہرین نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
محمد حسنین پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اب وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔محمد حسنین نے اب تک 8 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور 12 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 18 ٹی 20 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔