top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر ! اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہو گئے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستا ن کے دورہ پر آئی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں بھر پور پریکٹس کر رہی ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کورونا کے شکار ہوگئے اب وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔حارث رؤف جو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تھے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔حارث رؤف اپنی تیز رفتار گیند سے بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں ،حارث رؤف نے ابھی تک ون ڈے اور ٹی 20 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔کورونا کی وجہ سے وہ آئسولیشن میں ہیں اور امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے دستیاب ہو نگے ۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ کو کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

79 views0 comments
bottom of page