top of page
  • Writer's picture24newspk

قوی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ کے بادشاہ بن گئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ بابر اعظم اپنی بہترین بیٹنگ سے سب کو دیوانہ بنا دیا ہے۔بابر اعظم بڑے بڑے ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ بابر اعظم پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں ۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے پہلی دفعہ بھارت کو شکست دے دی ۔بابر اعظم نے 4 میچوں میں تین نصف سنچریاں اسکور کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرف سے جاری کردہ ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ جاری کی جس میں بابر اعظم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔انہوں نے 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔


پہلے نمبر پر بابر اعظم دوسرے نمبر پر ڈیوڈ ملان،تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے نمبر پر پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پانچویں نمبر بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکم ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ ڈیون کونوے آٹھویں نمبر پر بھارت کے لوکیش راہول اور نویں نمبر پر انگلینڈ کے جاس بٹلر اور دسویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس ہیں ۔


16 views0 comments
bottom of page