24newspk
لاہور قلندرز کا اہم ترین کھلاڑی بھی ساتھ چھوڑ گیا، واپس بھی نہیں آئے گا، یہ کون ہے؟

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن 6 جاری ہے اور بڑے کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو ایک بڑا جھٹکا لگا جب ان کے ایک بہترین غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی راشد خان اپنئ ٹیم افغانستان کی بین الاقوامی مصروفیات کی وجہ سے ا ن کو جانا پڑا ۔راشد خان زمبابوے کے سیریز کے لئے روانہ ہوگئے ہیں اب راشد خان اگلے سال پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔راشد خان نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی صرف دو میچوں میں نمائندگی کی۔
راشد خان نے لاہور قلندرز اور فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاءاللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے راشد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ شاندار انسان بھی ہیں اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ آپ اپنی ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی دکھائیں ۔