top of page
  • Writer's picture24newspk

لاہور قلندرز کی بہترین باولنگ کی وجہ سے شکست ہوئی: محمد رضوان


ملتان (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے،پہلے میچ میں دفائی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم بلے بازی کر رہے تھے ،ایسا لگ رہا تھا ہم ہدف حاصل کرلیں گے لیکن لاہور قلندرز کی باولنگ نے ہمیں شکست پر مجبور کردیا ۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ میچ میں شروع سے ہماری پوزیشن اچھی تھی ، ہماری باولنگ بھی اچھی ہوئی اور بیٹنگ میں بھی آغاز اچھا تھا لیکن بد قسمتی سے ہم گیم فنش نہیں کر پائے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ایسا تو ہوتا رہتا ہے ، ہم اگلے میچ میں اپنی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ۔


ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ مرزا بیگ 32اور حسین طلعت 20 رنز بنا سکے۔ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطانز 175 کے حدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔ملتان سلطانز کی طرف سے محمد رضوان نے 75 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح نہیں دلواسکے،ان کے علاوہ شان مسعود نے35, ڈیوڈ ملر نے25 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی ،حسین طلعت ،حارث رؤف اور زما ن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔


43 views0 comments
bottom of page