24newspk
لاہور قلندرز کے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی نے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے بقایا میچز نومیبر کے آخر میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کے ایک اور اوورسیز کھلاڑی نے پاکستان سپر لیگ کے بقایا میچ کھیلنے کے لئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے بقایا میچ نومبر کے آخر میں لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں تین پلے آف اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقایا میچ ملتوی کر دیے تھے۔لاہور قلندر کے اوورسیز کھلاڑیوں میں سے ایک اور کھلاڑی جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ڈیوڈ ویز نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی اچی فارم میں ہیں اور اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ اس دفعہ لاہور قلندر کے مداحوں کو جشن منانے کا موقع ملے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مہینے پہلے تک سوچا نہیں تھا کہ کرکٹ دوبارہ ہوگی اور میدان میں اتریں گے دوبارہ کرکٹ شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔پاکستان سپر لیگ میں اپنی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے نے اپنے ملک کے 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 6 ٹی 20 میچ میں نمائندگی کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کے کھلاڑی بین ڈنک اور سمیت پٹیل جن تعلق انگلینڈ سے ہے جو لاہور قلندر کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ بھی پاکستان آنے کااعلان کر چکے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ میں لوکل کھلاڑی بھی پرفارم کر رہے ہیں ۔اور پی ایس ایل کی وجہ کافی کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں ۔