24newspk
لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد پی ایس ایل فائنل میں کیوں رو پڑے؟جانئیے

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا اختتام ہوگیا،کراچی کنگز پی ایس ایل 2020 کا نیا چیمپئن بن گیا ہے ۔فائنل میچ میں لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں رو پڑے ۔رانا فواد جن کو پورا پاکستان پسند کرتا ہے اور ان کی کرکٹ کے لئے خدمات کو ہر بندہ سراہتا ہے انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے بہترین کھلاڑی دیے ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کو ڈھونڈا جواب قومی ٹیم میں کھیل رہے ہیں ۔
کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بن گیا۔دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ فائنل میں پہنچی تھیں۔لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی ماں کو یاد کر کے رو پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے کہا تھا کہ تم ایک دن مشہور ہو جاؤگے اور ان کی دعاؤں سے بہت کامیابی ملی ہے۔
رانا فواد نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے عوام سے بہت محبتیں ملی ہیں اور پی ایس ایل میں مسلسل شکست اور دباؤ کی وجہ سے میرے سر اور مونچھوں کے بال بھی کم ہوگئے ہیں ۔ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا فائنل جیت تو نہیں سکی لیکن لوگوں کے دل جیت لیے ہیں اور رانا فواد کی چہرے پر مسکراہٹیں دیکھ کر لوگ بھی بہت خوش ہوئے۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے اس سیزن میں بہترین کارکردگی دکھائی شائقین پر امید ہیں کہ اگلے سیزن میں اس طرح بہترین کھیل پیش کریں گے۔