top of page
  • Writer's picture24newspk

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 7 کا مشکل ترین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،کل کے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوور میں 199 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی 200 رنز کے حدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 170 رنز بنا سکی اور لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑا ۔پی ایس ایل نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا اور اس کیچ کو کیچ آف دی ڈے کا نام دیا۔


13 views0 comments
bottom of page