top of page
  • Writer's picture24newspk

لاہور قلندر نے ملطان سلطان کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

Updated: Nov 17, 2020


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندر نے ملطان سلطان کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔فائنل 17 نومبر کو کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائو کے تیسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندر نے ملطان سلطان کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ملطان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندر نے 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔لاہور قلندرز کی طرف سے ویز نے 48 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے ان کے علاوہ فخر زمان 46 رنز تمیم اقبال 30 سمیت پٹیل 26 محمد حفیظ 19 رنز بنائے۔ملطان سلطان کی طرف سے شاہد آفریدی نے 18 رنز کے عیوض دو وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ سہیل تنویر،محمد الیاس،جیند خان اور لائیتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملطان سلطان نے 182 رنز کا حدف کا تعاقب کیا تو پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ذیشان اشرف نے 12 رنز بنائے اس کے بعد دوسری وکٹ 80 رنز گری آؤٹ ہونے کھلاڑی ایڈم لیتھ 50 رنز بنائے۔اس کے بعد وکٹیں گرتی رہی اور اسکور آہستہ آہستہ بڑھنے لگا لیکن پوری ٹٰیم 19 اوورز میں 157 رنز بناکر آؤٹہو گئی۔ملطان سلطان کی طرف سے ایڈم لائتھ نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ خوشدل شاہ 30،شان مسعود 27 اور روسوو نے 18 رنز بنائے۔


شاہد آفریدی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے ان کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا اس کے بعد انہوں شاہد آفریدی کو عزت دیتے ہوئے آؤٹ کرنے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی۔لاہور قلندر کی طرف سے ویزے اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور دلبر حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ویز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


31 views0 comments
bottom of page