• 24newspk

لاہور میں جاری نیشنل ہائی پرفامنس کیمپ کو ختم کر کے کھلاڑیوں کو گھربھیج دیا گیا۔۔ پاکستان ویسٹ انڈیز

سیریز خطرے میں پڑ گئی! ملتوی ہونے کا امکان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سیریز کے مستقبل کے بارے میں آئندہ دو سے تین روز میں فیصلہ کرے گا۔سیریز کا آغاز 8 جون کو راولپنڈی میں ہونا تھاپی سی بی نے ابتدائی طور پر ملتان کو سیریز کے بیک اپ وینیو کے طور پر شناخت کیا تھا۔گزشتہ روز سکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد پی سی بی نے یہ بھی کہا تھا کہ کھلاڑی یکم جون کو راولپنڈی میں تربیتی کیمپ کے لیے جمع ہوں گے۔


پی سی بی نے لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کنڈیشنگ کیمپ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ کیمپ دو مرحلوں میں چلایا جا رہا تھا۔27 کرکٹرز پہلے گروپ کا حصہ تھے جو 15 مئی سے شروع ہوا تھا اور 25 کو اختتام پذیر ہونا تھا جب کہ دوسرے گروپ میں 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ کے لیے 33 کرکٹرز شامل تھے۔


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 134 ایک روزہ میچ کھیلے گئے جن میں ویسٹ انڈیز نے 71 جیتے اور پاکستان نے 60 میچ جیتے جبکہ تین میچ ڈرا ہوگئے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میں ۱۱ میچ جیتے اور ویسٹ انڈیز نے اپنے ملک میں پاکستان کے خلاف 16 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ نیوٹرل مقام پر پاکستان نے 34 میچ جیتے اور ویسٹ انڈیز نے 41 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔


Web Desk (24NewsPK) The next three-match ODI series between Pakistan and West Indies is likely to be postponed due to uncertain political situation in the country and logistical issues.

The Pakistan Cricket Board (PCB) will decide on the future of the series in the next two to three days. The series is scheduled to start on June 8 in Rawalpindi. After announcing the squad yesterday, the PCB had also said that the players would gather for a training camp in Rawalpindi on June 1.


The PCB has also postponed the ongoing conditioning camp at the National High Performance Centre in Lahore. The camp was run in two phases. 27 cricketers were part of the first group which started on 15th May and was to end on 25th while the second group included 33 cricketers for the camp from 26th May to 10th June.


Pakistan and West Indies have played 134 ODIs so far in which West Indies won 71 and Pakistan won 60 matches while three matches were drawn. Pakistan won 3 matches against West Indies in Pakistan and West Indies lost their home country. I won 16 matches against Pakistan. At the neutral venue, Pakistan won 34 matches and the West Indies won 41 matches.

31 views0 comments