top of page
  • Writer's picture24newspk

لاہور میں پی ایس ایل میچز شروع ہونے میں 18روز باقی،لیکن اب تک کتنے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں؟


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے)کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہو گٗی تھیں ایسے میں کرکٹ کی سرگرمیاں بھی روک دی گئی تھیں پھر آہستہ آہستہ کرکٹ کی سر گرمیوں کا آغاز شروع کر دیا۔پہلے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سے کیا گیا۔اس کے بعد پاکستان کا دورہ انگلینڈ بھی ہوا۔پاکستان سپر لیگ جو کورونا وائرس کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جس کے بقایا میچز خالی گراؤنڈ میں کرائے گئے۔


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس دفعہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں اجازت کے بعد لوگوں نے آن لائن ٹکٹ خریدنے شروع کر دیے ہیں ،پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچوں میں 30 فیصد شائقین کو گراؤنڈ میں آکر میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کراچی میں میچ ہو رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں میچ کھیلے جائیں گے۔


پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں ابھی 18 دن پڑے ہیں اور ابھی سے ہی 95 فیصد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول 10 میچز کے 55 ہزار ٹکٹس میں سے 54 ہزاربک ہو چکے ہیں،10 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگزکا میچ ہو گا۔


21 views0 comments
bottom of page