• 24newspk

لنکا پریمئر لیگ میں شاہد آفریدی نے افغانستان کے نوین الحق پر غصہ ہو کر ان سے کیا کہا تھا؟ نوین الحق


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ساتھ ہونے والی گفتگوافغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) شیئر کی ہے۔


اپنے یوٹیوب چینل پر نادر علی کے ساتھ بات چیت میں، نوین نے آفریدی کے ساتھ اپنے گرما گرمی کو یاد کیا۔انہوں نے کہا، “شاہد بھائی میرے سینئر ہیں، انہوں نے مجھے صرف گراؤنڈ پر عاجز رہنے کو کہا کیونکہ ایسی چیزیں ٹی وی پر برا تاثر دیتی ہیں۔”ایل پی ایل 2020 کے دوران، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں آفریدی کو میچ کے دوران محمد عامر کے ساتھ گرما گرمی میں ملوث ہونے کے بعد نوین کو کچھ بتاتے ہوئے دیکھا گیا۔


اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ توجہ حاصل کی اور لوگ اس نوجوان کو اپنے سینئر کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی تعلیم دیتے رہے۔ اس واقعے کے بعد پہلی بار نوین نے آفریدی کے ساتھ اپنی بات چیت کا انکشاف کیا۔



136 views0 comments