top of page
  • Writer's picture24newspk

لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکست،شعیب ملک کی ٹیم ایک بار پھر فاتح

Updated: Dec 12, 2020



ہمبنٹوٹا(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جو سری لنکا میں جاری لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کر رہے ہیں ان کی ٹیم مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی لنکا پریمئیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں،گال گلیڈی ایٹرز نے اب تک چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شاہد خان آفریدی نے گال گلیڈی ایٹرز کی تین میچوں میں نمائندگی کی ہے اور وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے ہیں اور جلد اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شاہد آفریدی کی اپنی پرفارمنس بہترین رہی ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے خصوصا باؤلنگ پر۔شاہد آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 23 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے لیکن ٹیم کو فتح نہیں دلاسکے ان کی باؤلنگ ابھی تک بہترین رہی ہے انہوں نے باقی باؤلرز کے مقابلے بہت کم رنز دیے۔شاہد آفریدی کی غیر موجودگی میں چوتھا میچ بھی ہار گئی،جوفنا اسٹالینز نے گال گلیڈی ایترز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔گال گلیڈی ایٹررز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔

72 views0 comments
bottom of page