24newspk
لنکا پریمئیر لیگ کا ٹائٹل شعیب ملک کی ٹیم کے نام

ہمبنٹوٹا(کرکٹ نیوز پی کے) سری لنکا میں جاری لنکا پریمئیر لیگ کا فائنل میں جافنا اسٹالینیز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 53 رنز سے شکست دے کر لنکا پریمیر لیگ 2020 کا ٹاٗٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری لنکن پریمیر لیگ کا فائنل جافنا اسٹالینز اور گال گلیڈی ایٹرز درمیان کھیلا گیا فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالیننز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ،جافنا اسٹالینز کی طرف سے شعیب ملک نے 46 رنز بنائے ان کے علاوہ تھسارا پریرا نے 39 رنز ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے۔گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے لکشن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کے حدف کے تعاقب میں صرف 135 رنز بناسکی ،گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے راجا پکشا نے 40 اور اعظم خان نے 36 رنز بنائے۔جافنا اسٹالینز کی طرف سے شعیب ملک اور عثمان شنواری نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا اورہسارنگا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔