top of page
  • Writer's picture24newspk

لنکا پریمیر لیگ میں شاہد آفریدی سمیت 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا، ان میں کون کون شامل ہے

Updated: Oct 21, 2020


کولمبو (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کے آٹھ مایہ ناز کھلاڑیوں کا لنکا پریمیر لیگ کے لئے انتخاب کیا گیاہے۔ان کے علاوہ دنیا بہترین کھلاڑی ایونٹ کی رونق بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کی آن لائن ڈرافٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کے آٹھ مایہ ناز کھلاڑیوں کو ایونٹ کی رونق بڑھانے کے لئے شامل کیا گیا ہے۔جن میں پاکستان کے مایہ ناز آلراؤنڈر سابق کپتان شاہد خان آفریدی،سابق کپتان اور وقمی کرکٹ ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک،قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر،وہاب ریاض،عثمان خان شنواری،آصف علی شامل ہیں ۔


غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل جن کو یونیورس باس کے نام سے جانا جاتا ہے ان کے علاوہ اینڈرے رسل، جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی فاف ڈوپلسی اور ڈیوڈ ملر اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لئے تیار ہیں ۔لنکا پریمیر لیگ کی ڈرافٹنگ یکم اکتوبر کو ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے تعطیل کا شکار ہوگئی۔

ایل پی ایل کا آغاز 21 نومبر سے شروع ہوگا۔افتتای ایڈیشن کے لئے ٹیموں کے نام اور لوگو کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ٹیموں میں گال گلیڈی ایٹرز،ڈمبولا ہاکس،کولمبو ٹسکرز اور جافنا سٹالینز شامل ہیں ۔گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہے۔گال گلیڈی ایئٹرز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے۔شاہد خان آفریدی،سرفراز احمد ،محمد عامر اور اعظم خان شامل ہیں ۔سابق کپتان وسیم اکرم گال گلیڈی ایٹرز کے سرپرست کے فرائض سرانجام ددیں گے اور ٹیم کے کوچ معین خان ہونگے ۔شعیب ملک اور عثمان شنواری اور آصف علی جافنا سٹالینز کا حصہ ہونگے جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کینڈی ٹسکر کا حصہ ہونگے


شاہد آفریدی سے بوم بوم تک کا سفر

105 views0 comments
bottom of page