top of page
  • Writer's picture24newspk

لنکن پریمیر لیگ فرنچائز ’گال گلیڈی ایٹرز‘ میں شاہد آفریدی کے علاوہ اور کون سا کھلاڑی شامل ہو گا؟


کولمبو (کرکٹ نیوز پی کے ) سری لنکن پریمیرلیگ 2020 کا انعقاد نومبر میں متوقع ہے ،لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ آلراؤنڈر سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز نے آئیکون کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق لنکن پریمیر لیگ میں شاہد خان آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز نے آئیکون پلیئر کے طور پر منتخب کر لیا ہے ان کے علاوہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بھی لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہونگے دونوں ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔

سری لنکن پریمیر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم مالک ہیں ،ندیم مالک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک بھی ہیں ۔سری لنکن پریمیر لیگ میں پہلی بار پاکستانی نے فرنچائز خریدی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان افتتاحی ایڈیشن میں کوچنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ لنکن پریمیر لیگ نومبر 14 سے 6 دسمبر تک کھیلا جائے گاٹورنامینٹ میں 23 میچ سری لنکا کے تین شہروں میں کھیلا جائے گا ۔


107 views0 comments
bottom of page