24newspk
لنکن پریمیر لیگ میں شاہد آفریدی کو کون سی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے؟ جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) لنکن پریمیر لیگ نومبر میں سری لنکا میں شروع ہوگی ،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لیگ کو چار چاند لگانے کے لئے 150 غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیا پاکستان کے 24 کھلاڑیوں نے لیگ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز کھلاڑی شاہد خان آفریدی پاکستان کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں لیگ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا نعقاد یکم اکتوبر کو کیا جائے گا۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اور دنیا کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو بھی لیگ میں بطور مینٹور دستیاب ہونگے۔
پاکستان کے 24 کھلاڑی جن میں شاہد خان آفریدی 60 ہزار ڈالر کے پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں ان کے علاوہ شعیب ملک ،50ہزار ڈالر ،محمد عامر،محمد حفیظ،اور وہاب ریاض کو 40 ہزار ڈالر کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔باقی کھلاڑیوں میں شرجیل خان،محمد عرفان،یاسر شاہ،اماالحق،حارث سہیل،آصف علی،حسین ظلعت،افتخار احمد،محمد سمیع ،رومان رئیس،سرفراز احمد ،محمد عباس،سہیل تنویر،جنید خان،کامران اکمل،اور عماد وسیم شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سپر اسٹار اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی لنکن پریمیر لیگ میں ان مہنگے کھلاڑیوں میں ہیں جو 60 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل ہیں ۔اس کیٹیگری میں صرف تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں شاہد خان آفریدی ،فاف ڈوپلسی ،اور کرس گیل شامل ہیں