24newspk
لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان کسے مقرر کیا گیا ہے؟جانئیے

کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی لنکن پریمیر لیگ میں ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گال گلیڈی ایٹرز کا پہلے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا ارادہ تھالیکن ان کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے انتخاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
26 نومبر سے شروع ہونے والے لنکن پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کپتان ہونگے جبکہ نائب کپتان بھنوکا راجہ پاکسے کو بنا دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی اپنی چھوٹی بیٹی کے بیمار ہونے کی وجہ سے نہیں جا سکے تھے اب وہ پیر کو سری لنکا کے لئے روانہ ہونگے۔ گال گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو جوفنا اسٹالینز کے خلاف کھیلے گا۔ایونٹ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
گال گلیڈی ایٹر ایونٹ میں 8 میچ کھیلے گا۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ہر ٹیم آٹھ میچ کھیلے گی اور اس کے بعد دو سیمی فائنل اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔گال گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کے علاوہ محمد عامر اور اعظم خان بھی شامل ہیں ۔
