top of page
  • Writer's picture24newspk

لوگوں نے جب ‘پرچی’ کی آوازیں لگائیں تو اللہ کے آگے ہاتھ اٹھائے تھے کہ اعظم خان کو ۔۔


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ اننگز کھیل کر ناقیدن کے منہ بند کردیے اور انہوں نے شاہد خان آفریدی لو لمبے لمبے چھکے لگائے اور راتوں رات ان کے چرچے ہوگئے۔ اعظم خان کی شاندار پرفارمنس کے حوالے سے ان کی والدہ اور سابق کرکٹر معین خان کی اہلیہ کا بیان سامنے آیا ہے۔


تسنیم خان نے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا اور انہون نے کہ جب میرے بیٹے کو گراؤنڈ میں بیٹھے لوگ ان کے چھکے لگانے پر تالیاں بجا رہے تھے اور ان کا نام لے کر پکا ر رہے تھے تو مجھے فخر محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 2 سال کھیلنے کے بعد بہت اعتماد آیا ہے اب وہ اسلام آباد ہونائٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کی سپورٹ کرنا نہیں چھوڑ سکتی اور دعا ہے کہ کوئٹہ پی ایس ایل جیتے۔


اعظم خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اعظم جب پاکستان سپر لیگ کھیلنے جارہا تھا تو لوگوں نے پرچی پرچی کی آوازیں لگائیں، اس دن میں نے اللہ کے آگے ہاتھ اٹھائے تھے کہ اعظم خان ثابت کرکے دکھائے اور اللہ نے واقعی میری سن لی، میں نے اعظم خان سے کہا کہ آپ پرچی پرچی کا جواب باڈی سے نہیں اپنے بلے سے دو۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 35 گیندوں پر 65 رنز کی دھوندار اننگز کھیلی اور انہوں نے لمبے لمبے چھکے مارے ۔ان کی اننگز میں 6 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔اعظم خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کیخلاف 10 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 38رنز بناکر سب کا دل جیت لیا ،شاہد آفریدی کو کھیلنا اتنا آسان نہیں ہے وہ دنیا کے بہترین باؤلر ہیں انہون نے بڑے بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کیا ہے ۔ان کے کیریئر کی سب سےزیادہ رنز دینے والا اسپیل تھا انہون نے 4 اوورز میں 67 رنز دیے اور شاہد آفریدی نے ہی ان کو بولڈ کیا تھا۔

40 views0 comments
bottom of page