• 24newspk

لوگ جسے کہتے تھے “یہ چھکا نہیں مار سکتا” اللہ نے اسے نمبر 1 بنا دیا، محمد رضوان کا نمبر 1 بننے کے


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پلیئر بن جانے پر بات کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے انسٹاگرام پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے نمبر ون بن جانے پر بس اتنی خوشی ہے کہ اللہ نے وہ مقام دیا جس پر لوگ کہتے تھے کہ رضوان چھکا نہیں مار سکتا ورنہ میں اور بابر اعظم الگ نہیں ہیں‘۔

محمد رضوان نے کہا کہ مجھ میں اور کپتان بابر اعظم میں کوئی فرق نہیں ہے، نمبر ون وہ ہوں یا میں کوئی فرق نہیں پڑتا، زیادہ خوشی یہ ہے کہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا اور پاکستان کے پاس ہی ہے، میرے ذریعے بھی رینکنگ پاکستان کے پاس ہی آئی ہے۔ماضی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افتخار سے ہوئی گفتگو پر بات چیت کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ مجھے اس روز گاڑی میں افتخار نے کہا تھا کہ رضوان تمہارے کیرئیر کا آج آخری میچ ہے کیونکہ مجھے پی ایس ایل میں بھی نہیں کھلایا جا رہاتھا اور مجھے لگ رہا تھا اب مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی نہیں کھلایا جائے گا لیکن بس محنت کرتا تھا اور اللہ سے دعا کرتا تھا اللہ نے مصباح بھائی کے ذہن میں ڈالا اور انھوں نے مجھ سے اوپننگ کرائی۔




24Newspk: Pakistan cricket team's wicketkeeper batsman Mohammad Rizwan has talked about becoming the number one player in the T20 ranking.

PCB has shared a video of Muhammad Rizwan on Instagram in which he says, "I am so happy to become number one that Allah has given me the position where people used to say that Rizwan is not a six." He can kill, otherwise I and Babar Azam are inseparable.

Mohammad Rizwan said that there is no difference between me and captain Babar Azam, the number one is him or me, it doesn't matter, the happiness is that the record was with Pakistan and it is still with Pakistan. While discussing the conversation with Iftikhar before the match against New Zealand in the past, Muhammad Rizwan said that Iftikhar told me that day in the car that Rizwan is the last match of your career because I have to play. I was not being fed even in SL and I thought that now I will not be fed even in T20 World Cup but I was just working hard and praying to Allah.

16 views0 comments