• 24newspk

لوگ سمجھتے ہیں میں اور بابر اعظم پاور پلے میں کم رنز کرتے ہیں لیکن لوگوں کو یہ سمجھنا ہو گا کہ۔۔


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں اور بابر اعظم کو پاورل پلے میں کم اسکور پر تنقید کرتے ہیں لیکن لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ پچ کو دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پچ کی کنڈیشن کو سمجھتے ہیں جس پچ پر اگر 150 رنز بنتے ہیں تو ہم اگر تیزی سے کھیلیں گے تو ہو سکتا ہے ہم کسی میچ میں کامیاب تو ہو جائیں لیکن ہر میچ میں نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پچ اچھی ہوتی ہے وہاں ہم پاور پلے میں 60 رنز سے اوپر بنا لیتے ہیں ہماری کوشش ہو تی ہے کہ پاور پلے میں وکٹ نہ گرے اور اس لئے ٹہر کر کھیلتے ہیں۔انہوں نے ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ٹاپ کے پاور ہٹنگ اوپنرز بھی ورلڈ کپ میں پاور پلے میں 38 سے 40 سکور کر رہے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ کپ میں دونوں کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔

56 views0 comments