top of page
  • Writer's picture24newspk

لیونل میسی نے اربوں روپے مالیت کا نیا گھر خرید لیا


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)فٹبال کی دنیا میں مشہور ترین کھلاڑی لیونل میسی جن کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو اس وقت امریکا میں انٹر میامی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔لیونل میسی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کروڑوں ڈالرز جو پاکستانی اربوں روپے بنتے ہیں کا گھر خریدا ہے۔


نیا گھر 10 ہزار 486 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا یہ گھر فلوریڈا کے شہر فورٹ Lauderdale میں واقع ہے۔گھر میں 8 سونے کے کمرے، متعدد باتھ رومز، 3 گیراج اور ایک سوئمنگ پول موجو ہے۔یہ گھر انٹر میامی کے سٹیڈیم کے قریب ہے۔

لیونل میسی اور ان کی اہلیہ نے یہ گھر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز (3 ارب 22 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے سال لیونل میسی نے اپنی ٹیم ارجنٹینا کو ورلڈ چیمپئن بنایا تھا۔


9 views0 comments
bottom of page