top of page
  • Writer's picture24newspk

مائیکل بریسویل کی تیز ترین سینچری بھی نیوزی لینڈ کو بھارت کے ہاتھوں شکست سے نہیں بچا سکی


24 نیوز پی کے: بھارت اور نیوزی لینڈکے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا ون ڈے میچ حیدرآبار بھارت میں کھیلا گیا۔بھارت نے مہمان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے دی۔


بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مقررہ 50 اوورز میں بھارت نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔بھارت کی طرف سے شبمن گل نے 9 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ روہت شرما34,سوریایادوکمار31 اور ہاردھک پانڈیا28 رنز بنا سکے ۔ویرات کوہلی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔


نیوزی لینڈ نے 349 رنز کے حدف کے تعاقب میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے آخری اوور تک فائٹ کی لیکن میچ جیتنے میں ناکام رہی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلی تیز ترین سنچری اسکور کی۔انہوں نے57 گیندوں پر سنچری کی ،ان کی اننگز میں 10 چھکے اور12 چوکے شامل تھے۔مائیکل بریسویل کی سنچری بھی ٹیم کو فتح نہیں دلواسکی۔


بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری کا ریکارڈ شاہد خان آفریدی کے پاس ہے انہوں نے45 گیندوں پر بنایا تھا یہ اس وقت دنیا کی دوسری تیز ترین سنچری تھی۔




19 views0 comments
bottom of page