• 24Newspk

ماضی کے لیجنڈ عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانا پسند ہے،اظہر محمود


لاہور(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بہت پسند کیا ۔اس مہم کے پانچویں مرحلے میں مداحوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پسندیدہ آلراؤنڈر کا انتخاب رنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔



پاکستان کے سابق کرکٹر آلراؤنڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کوچ اظہر محمود نے پاکستان کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 92 جیتنے والے کھلاڑی اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے،اطہر محمود نے 21 ٹیسٹ میچز میں 900 رنز اور 39 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔انہوں نے 1997 میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیا ،انہوں نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست سنچری اور دوسری اننگز میں ففٹی رنز اسکور کیے اور ان کو اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا۔



اظہر محمود نے موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی جن میں مجودہ ٹیم کے مسلسل کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بالنگ کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ۔ان کا مزید کہنا کہ ماضی میں عمران خان کو بطور آلراؤنڈر دیکھتے ہی کرکٹ کھیلنا شروع کیا تھا اور میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔پی سی بی کے اس مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ عمران خان کو اپنا ڈریم پیئر بنانا چاہتے ہیں۔


سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی بیٹنگ کے دوران ٹائمنگ لاجواب ہے اور وہ سابق باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی بیشتر اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھ چکے ہیں۔


10 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube