• 24newspk

مالی مشکلات کے سبب سری لنکا ایشیاء کپ کی میزبانی سے دستبرداری کیلئے تیار! اب ایشیا کپ کہاں ہوگا؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ کی منتقلی کے لیے درخواست کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیاء کپ کی منتقلی کی درخواست کرے گا۔


ایشیاء کپ سری لنکا سے منتقل ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش ممکنہ طور پر میزبانی کے لیے دو مضبوط امیدوار ہیں۔اس حوالے سے چند روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا سے ایشیاء کپ منتقل ہوتا ہے تو بنگلا دیش ہی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہو گا تاہم اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ بھارت کا سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ سے قبل 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا ارادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ 2 ٹی ٹونٹی میچز کے ذریعے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔


Web Desk (24Newspk) Sri Lanka Cricket Board is ready to apply for the transfer of Asia Cup.

According to Indian media, Sri Lankan officials say that it is not possible to host the Asia Cup due to severe economic crisis in the country. According to sources, the Sri Lanka Cricket Board will request the Asian Cricket Council to transfer the Asia Cup.


The United Arab Emirates and Bangladesh are likely to be the two strongest candidates to host the Asia Cup in the event of a move from Sri Lanka. He said that if the Asia Cup is shifted from Sri Lanka, then Bangladesh will be the strongest candidate to host the event. While India has no intention of playing 2 Twenty20 matches against Sri Lanka before the Asia Cup.

According to Indian media, Indian Cricket Board wants to help Sri Lanka Cricket Board through 2 T20 matches. It may be recalled that the Asia Cup cricket tournament is scheduled from August 27 to September 11 in Sri Lanka.

13 views0 comments