24newspk
مانچسٹر ٹیسٹ ،سرفراز احمد نے گراﺅنڈ میں ایسا کام کردیا کہ سب کی توجہ حاصل کرلی

مانچسٹر (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے بڑے پن اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ ان کو انا کا کوئی مسئلہ نہیں وہ واقعی ایک بڑے دل ولاے کھلاڑی ہیں.
سرفراز احمد نے اولڈ ٹری فورڈ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پانی کی بوتلیں لے کر اپنے بیٹسمینوں کے پاس آئے انہوں کریز پر کھڑے شاداب خان اور شان مسعود کو پانی پلایا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی، ان کے چہرے پر کو ئی ندامت نہیں تھی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے بڑے کھلاڑی ہیں.
سرفراز احمد کے گراؤنڈ میں پانی پلانے پر کچھ لوگوں نے بورڈ پر تنقید بھی کی، نجیب الحسنین نے نجی ٹی وی چینل پر کہا کہ سرفراز احمد کو واٹر بوئے نہ بنائیں ٹیم مینجمنٹ کو اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کیوں کہ اس کی وجہ سے پوری دنیا میں اچھا امیج نہیں جاتا.
کھیلوں کے سینئر صحافی شاہد ہاشمی نے کہا کہ میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے یہ کام کیا ہے،رکی پونٹنگ، یونس خان، سچن ٹنڈولکر، کے علاوہ بھی بڑے نام ہیں جنہوں نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پانی پلایا ہے. انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے ایک بار پھر اپنے آپ کو ایک اچھے سپورٹس مین ثابت کیا ہے.