24newspk
مانچسٹر ٹیسٹ ،پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی.

مانچسٹر (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کا دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے.
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان کی پہلی وکٹ 36 رنز پر عابد علی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 16 رنز بنائے اس کے بعد کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ان کے بعد بابر اعظم نے شان مسعود کے ساتھ 96 رنز کی شراکت کی بابر اعظم 69 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے اس کے اسد شفیق 7 اور محمد رضوان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے شاداب خان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے.
شان مسعود نے آخر تک کھڑے رہے اور بالآخر وہ بھی 156 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے پاکستان کی پوری ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ان کی پہلی تین وکٹیں صرف 13 رنز پر گر گئیں.ٹاپ آرڈر بلکل فلاپ ہوگیا ان کی چوتھی وکٹ روٹ 14 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ. ہوگئے. انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر 92 رنز بنائے تھے اور ان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے.