• 24News pk

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 3500نئے کیسز کی تصدیق


دبئی ۔22جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3500 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔العریبیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 3500 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3901صحت یاب ہوئے اور 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 258 تک ہوچکی ہے جبکہ 3901 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 322 لوگ شفا پاچکے ہیں۔ محکمہ صحٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 63 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اسی دوران 84 ہزار 919 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی اور اب تک 22 لاکھ 46 ہزار 69 افراد کورونا ویکسین لے چکے ہیں۔

1 view0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved