top of page
  • Writer's picture24newspk

متعدد بار پاکستان آچکا ہوں، ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا، جیمز ونس


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) انگلش کرکٹر جیمز وینس جو پی ایس ایل کئی سالوں سے کھیل رہے ہیں پہلے وہ ملتان سلطان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں ہمیشہ خود کو محفوظ تصور کیا۔


انگلش بلے باز جیمز ونز کا پی ایس ایل کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں کراؤڈ کا شور کرکٹ کا مزہ بڑھا دیتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونا بہت مایوس کن تھا۔جیمز ونز نے کہا کہ فیصلہ اوپر والے لوگ کرتے ہیں ،کھلاڑیو ں کو فیصلے سے صرف آگاہ کیا جاتا ہے۔میں پاکستا ن میں پی ایس ایل کھیلنے کے لئے متعدد بار آچکا ہوں اور خود کو ہمیشہ محفوظ تصور کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تو پاکستان کے گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہو نگے۔

15 views0 comments
bottom of page